24 ستمبر 2024 - 14:00
لبنان پر صہیونی جارحیت، شہداء کی تعداد 558 تک پہنچ گئی

اسرائیلی قابض فوج جارحیت کے سبب خواتین اور بچوں سمیت 558 افراد شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی غاصب فوج نے اندھا دھند بم برسا دیے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت کے سبب  خواتین اور بچوں سمیت 558 افراد شہید اور 1645 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے ہیں